دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج مطالبہ کیا ہے کہ بھوپال کے
سنٹرل جیل سے تڑکے فرار ہونے والے ممنوعہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا
[سیمی] کے آٹھ مشتبہ کارکنوں کی ایک انکاونٹر میں ہلاکتوں کا سپریم کوڑت
کی نگرانی میں
جانچ کرائی جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور ہم سپریم کورٹ کی نگرانی میں اس کی چھان بین کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مسٹر کیجریوال ایک صحافی کے ٹوئیٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں انکاونٹر سے متعلق سرکاری بیان پر اعتراض کیا گیا تھا۔